یوگی حکومت مندر – مسجد کے نام پر تجاوزات پر سخت ، 14 مارچ تک سڑک کے کناروں سے تمام مذہبی مقامات کو ہٹانے کی ہدایت

,

   

Ferty9 Clinic

اترپردیش کی یوگی سرکار نے اب سڑک کے کنارے تعمیر تمام مذہبی مقامات کے نام پر غیرقانونی تجاوزات کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں تمام منڈل یوکتوں اور ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اس سلسلے میں رپورٹ حکومت کو پیش کریں۔ جمعرات کو محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں تمام منڈل یوکتوں اور ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 14 مارچ تک بتائے کہ انہوں نے کتنے مذہبی مقامات کو تجاوزات سے ہٹا دیا ہے۔