بی جے پی حکومت میں کسان برباد ، عوام پر پٹرول قیمتوں کا بوجھ
لکھنو: سماج وادی پارٹی صدر اور سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ہفتہ کو اسمبلی میں ایس پی اراکین کے سلسلے میں دئیے گئے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی حکومت کے کام کا سہرا خود لینے والی یوگی حکومت کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے اب تک کتنے تھرمل 660سپر کریٹیکل پلانٹ لگائے ہیں۔یوگی حکومت میں ترقیاتی کام مکمل ٹھپ ہیں۔ اسمبلی میں یوگی کی تقریر پر کسی کو بھی اعتراض ہوسکتا ہے ۔وہ ایس پی اراکین کو کہتے ہیں کہ چوروں کو چاندنی رات اچھی نہیں لگتی۔ وہ رات کے اندھیرے میں لوٹ کرتے ہیں۔ وہ یوگی سے جاننا چاہتے ہیں کہ ایس پی کی حکومت نے اپنے میعاد کار میں تھرمل سپرکریٹکل پلانٹ لگائے تھے ۔ وہ بتائیں کہ انہوں نے اپنی حکومت میں کتنے ایسے پلانٹ لگائے ہیں ہیں۔کتنے ٹرانسمشن لائن بچھائی گئی اور کتنے سب اسٹیشن لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس پی حکوت کے میعاد کار میں لگے بجلے آلات کی بدولت اترپردیش میں بجلی کہ بہتات ہے مگر عوامی مہنگی بجلی کی مار جھیل رہے ہیں۔ یوگی حکومت سرمایہ کار کی بات کرتی ہے مگر بجلی مہنگی ہونے سے کبھی ریاست میں سرمایہ کار نہیں آسکتی۔