لکھنؤ : کانگریس نے یو پی کی آدتیہ ناتھ یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کے دو سال کے دوران 20 سادھوؤں کا قتل ہوا ہے ۔ باغپت نے ایک سادھو کی نعش برآمد ہونے اور گونڈا میں ایک پوجاری کو گولی مارکر ہلاک کردینے کے واقعہ کے بعد اترپردیش کانگریس کے صدر اجئے کمار عرف للو نے کہا کہ یو پی میں اقتدار اور لینڈ مافیا کے اتحاد کی وجہ سے پوری ریاست جرائم کی نظر ہوچکی ہے ۔ چیف منسٹر کے اندر حساسیت ہی ختم ہوچکی ہے اگریہ حکومت اپنا احتساب نہیں کرتی تو عوام اسے سبق سکھائیں گے ۔ ریاست میں صورتحال تشویشناک ہے ۔ خواتین محفوظ نہیں ہے ۔ مندروں میں سادھوؤں اور پجاریوں کو اپنی جان گنوانی پڑرہی ہے ۔