لکھنؤ: ریاست اتر پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے تاہم اس پر مکمل طور سے عمل آوری نہیں ہو پا رہی ہے۔ کئی محکمہ میں سائن بورڈ پر اردو نظر نہیں آتا تو افسران کے دفتر کے باہر نام پلیٹ بھی اردو میں نہیں لکھے جاتے۔ محکمہ میں اردو زبان میں خط و خطابت کا معاملہ تو بہت دور کی بات ہے لیکن محکمہ صحت نے ریاست کی سبھی پرائمری طبی مراکز کو سرکلر جاری کر ہسپتالوں کے نام، ڈاکٹرز کے نام اور ملازمین کے نام کا پلیٹ اردو میں لکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔