یوگی حکومت نے 25 ہزار ہوم گارڈس کو ظالمانہ طریقہ سے کیا بے روزگار -دیکھیں رپورٹ

,

   

ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 90 ہزار سے زائد ہوم گارڈس ہیں۔ یوگی حکومت میں کابینہ وزیر شری کانت شرما کا کہنا ہے کہ ہوم گارڈ محکمہ کے لیے الاٹ بجٹ اس مرتبہ نہیں بڑھایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں اسے بڑھانے کے لیے حکومت مستحکم قدم اٹھائے گی۔

اس سے قبل جولائی کے مہینے میں عدالت عظمیٰ نے ہوم گارڈس کو کانسٹیبل کے برابر کم از کم تنخواہ دینے کا حکم دیا تھا۔ ہوم گارڈوں کے حق میں اس سے پہلے یہی فیصلہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بھی دیا تھا جسے اتر پردیش کی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہوم گارڈس کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، اور یو پی حکومت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے اتر پردیش کی حکومت کو دسمبر 2016 سے بھتہ دینے اور 8 ہفتہ کے اندر اس سلسلے میں حکم جاری کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے ہوم گارڈس کو مستقل کرنے سے منع کر دیا تھا۔ لیکن عدالت نے کہا تھا کہ مستقل کام کرنے والے ہوم گارڈوں کو کانسٹیبل کے یکساں کم از کم تنخواہ ملنی ہی چاہیے۔