یوگی حکومت کا اعلان، اترپردیش میں پیر سے کھل جائیں گے سبھی اسکول

   

کورونا وائرس اور اومیکرون کے قہر کے سبب کافی وقت سے بند پڑے اسکولوں پر سے اب تالا ہٹنے لگا ہے۔ کورونا وائرس کے معاملوں میں آئی کمی کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت نے اسکولوں کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا اومیکرون کے معاملوں میں کمی کے پیش نظر پیر سے اترپردیش میں سبھی اسکولوں کے کھولے جانے کا اعلان ہوگیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اونیش اوستھی نے جانکاری دی کہ یوپی میں پیر سے سبھی اسکول کھلیں گے۔دراصل، کورونا کے معاملے بھلے ہی کم ہوئے ہوں، مگر خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ اسی وجہ سے اسکولوں میں کلاسیز کی آپریٹنگ کورونا پروٹوکول کے تحت کیا جائے گا۔ اس دوران آن لائن کلاسیز بھی جاری رہیں گی۔ سبھی طلبا کو ماسک پہن کر ہی اسکول میں آنا ہوگا۔ ساتھ ہی اسکول احاطے میں سوشل ڈیسٹننگ پر بھی عمل کرنا ہوگا۔ کورونا معاملوں کے سبب یوپی میں 6 فروری 2022 تک سبھی اسکول اور کالج بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔