یوگی حکومت کے وزیر کے داماد بھی ملزمین میں شامل

   

لکھنؤ: 31 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) سڑک حادثے میں شدید طور سے زخمی زندگی و موت کی لڑائی لڑی رہی اناؤ ریپ کیس متأثرہ کے معاملے میں مرکزی جانچ ایجنسی(سی بی آئی) کی جانب سے درج کئے گئے نامزد ملزموں کی فہرست میں اترپردیش کی یوگی حکومت کے ایک وزیر کے داماد کا نام بھی شامل ہے ۔رائے بریلی کے گرو بخش گنج علاقے میں اتوار کو ہوئے سڑک حادثے میں شدید طور سے زخمی اناؤ ریپ کیس کی متأثرہ اور اس کے وکیل کو وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اس حادثے میں متأثرہ کی چچی اور ان کی بہن کی موت ہوگئی تھی۔سی بی آئی کو اس معاملے کی جانچ کا ذمہ دیا گیا ہے جس کی ایف آئی آر میں اناؤ میں نواب گنج کے بلاک پرمکھ ارون سنگھ کا نام ہے ۔ ارون فتح پور کے رکن اسمبلی اور اترپردیش حکومت کے وزیر روندر پرتاپ سنگھ عرف دھنی سنگھ کے داماد ہیں۔ دلچسپ ہے کہ متأثرہ کی کار کو ٹکر مارنے والا ٹرک فتحپور کا ہے اور اس کا مالک بھی اسی ضلع کے ہیں۔ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ ارون عصمت دری کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کا بے حد قریبی ہے ۔