یوگی نوجوانوں کو نہ دھمکائیں، اُن کی بھی ضبط ہوسکتی ہے پراپرٹی:پرینکا

   

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ پر نوجوانوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جائز مطالبات کے لئے احتجاج کرنا ایک آئینی حق ہے۔وزیر اعلی کے بدھ کو ایک پروگرام میں نوجوانوں سے کسی کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل پر طنز کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے جمعرات کو ٹوئٹ کاسہارا لیا اور لکھا’اس ملک میں اپنی آواز اٹھاما، احتجاج کرنا اور اپنے مطالبات کے لئے تحریک چلانا ایک آئینی حق ہے ۔ جائز مطالبات کے لئے آواز اٹھانے والوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لئے اقتدار کا غلط استعمال کرنا ایک سنگین جرم ہے۔