یوگی نے اپنا واٹس ایپ چینل متعارف کیا

   

لکھنو۔ اتر پردیش حکومت نے وزیر اعلی کے دفتر سے عام لوگوں کے رابطے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے چیف منسٹر آفس، اتر پردیش کے نام سے ایک نیا واٹس ایپ چینل شروع کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگ اس چینل کے ذریعے اپنے خیالات اور خدشات کو وزیر اعلیٰ کے دفتر سے باآسانی شیئر کر سکتے ہیں۔چینل کا اعلان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کیا گیا، جہاں وزیر اعلیٰ کے دفتر کے حکام نے کہا، اتر پردیش کے کامیاب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی کے لیے ریاست کے 25 کروڑ شہری ایک خاندان ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی قابل قیادت، اتر پردیش حکومت ‘خاندان’ کے ہر فرد کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے پوری وابستگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔