یوگی نے ایودھیا کے 18 دورے کئے

   

٭ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد گزشتہ 2.5 سال میں ایودھیا ٹاؤن کے 18 مرتبہ دورے کئے۔ بی جے پی کی طرف سے ہفتہ کو بتایا گیا کہ یوگی نے وہاں لارڈ رام کی پوجا کی جبکہ اپوزیشن قائدین نے گریز کیا۔

شیعہ وقف بورڈ نے فیصلہ کا خیرمقدم کیا
٭ یو پی شیعہ سنٹرل وقف بورڈ جس کی اپیل سپریم کورٹ نے ہفتہ کو ایودھیا کیس پر متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے خارج کردی، اُس نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ صدرنشین بورڈ وسیم رضوی نے کہا کہ بورڈ قانونی لڑائی کو باوقار انداز میں لڑنے والوں کو مبارکباد دیتا ہے۔