یوگی نے راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دلانے کا تیقن دیا ہے :اوپی راج بھر

   

لکھنؤ: اترپردیش میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے الگ ہوئے ایس بی ایس پی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راج بھر سماج کو شیڈول ٹرائب(ایس ٹی) کا درجہ دلانے کے ان کے مطالبے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پورا کرانے کا تیقن دلایا ہے ۔راج بھر نے یوگی سے ملاقات کے ایک دن بعد آج بدھ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعلی کے سامنے انہوں نے راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر انہوں نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے اس ضمن میں تجویز مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے ۔راج بھر نے کہا‘ میں کل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاتھا۔ انہوں نے تفصیل سے مجھ سے بات کی۔ میں نے بھر اور راج بھر ذات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان ذاتیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ میری بات پر وزیر اعلی یوگی متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی نے ان ذاتیوں کے بارے میں مرکزی حکومت کو تجویز بھیج دی ہے ۔ انہوں نے تیقن دلایاکہ راج بھر سماج کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے گا۔