نئی دہلی:چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی اور انہیں مہاکمبھ 2025 کیلئے مدعو کیا۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو بھی پریاگ راج میں مہاکمبھ-2025 کیلئے مدعو کیا۔ آدتیہ ناتھ نے دعوت نامہ کے ساتھ مہاکمبھ 2025 کی علامت، کلش، مہاکمبھ سے متعلق لٹریچر، نئے سال کا ٹیبل کیلنڈر اور تمام معززین کو ڈائری بھی پیش کی۔آئندہ 13 جنوری سے 26 فروری 2025 تک پریاگ راج میں مہا کمبھ میں معززین کو مدعو کرنے چیف منسٹر ہفتہ کو نئی دہلی پہنچے تھے ۔