یوگی نے گورکھپور میں جوش و خروش کے ساتھ ہولی منائی

   

گورکھپور21مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو یہاں جوش و خروش کے ساتھ ہولی منائی۔ اس موقع پر گذشتہ حسب روایت ہولی کا جلوس نکلا جس کی قیادت گورکشپیٹھا دیشور اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کی۔ یہ دوسراموقع تھا جب گورکشپیٹھا دیشورکے مہنت مسٹر یوگی بطور وزیراعلیٰ شامل ہوئے ۔مسٹر یوگی کی قیادت میں لارڈ نرسنگھ کا جلوس پوری شان وشوکت سے نکلا۔ ہولیکا دہن کے بعد گورکھناتھ مندر میں منعقدہ ‘رام برات’میں گورکشپیٹھا دیشور شامل نہیں ہوپائے تھے کیونکہ وہ چہارشنبہ کو دہلی میں پارٹی کی پارلیمانی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں حصہ لینے گئے تھے ۔میٹنگ میں شریک ہونے کے بعد علیٰ الصباح مسٹر یوگی گورکھناتھ مندر پہنچے اور وہاں شیواوتار گورکھ ناتھ کی باضابطہ پوجاکی۔