گورکھپور: عوامی فلاح وبہبود کی اسکیموں کے نفاذ میں ریکارڈ بنانے والے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانوروں کے تئیں محبت بھی سب جانتے ہیں اور جمعہ کی صبح گورکھناتھ مندر سے لیکر چڑیا گھر تک جانوروں کے تئیں انکی محبت نظر آتی رہی۔چڑیا گھر کے ملازم اس وقت بہت خوش ہوئے جب وزیراعلی کی آواز پر آسام سے تین دن پہلے گینڈے ‘ہر’ اور گوری اپنے باڑے میں کافی دور سے ان کے پاس چلے آئے ۔ چڑیا گھر کادورہ کرکے یوگی نے ببر شیر، بھالو اور ہرن وغیرہ کو بھی دیکھا۔ ہولی کے تہوار کے موقع پر چار روزہ دورہ پر گورکھپور آئے یوگی نے دوسرے دن جمعہ کو شہید اشفاق اللہ خان زولوجیکل پارک کا دورہ کیا۔ مشرقی اترپردیش کو اس چڑیا گھر کی سوغات 27مارچ 2021کو وزیراعلی کے ہاتھوں ملی تھی۔
