یوگی نے 2آئی ایس افسران کو اضافی ذمہ داریاںدیں ،7کے تبادلے

   

لکھنؤ، 3 جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کی یوگی حکومت نے جمعرات کو انتظامی ردوبدل میں دو آئی اے ایس افسران کو اضافی ذمہ داریاں دینے کے ساتھ ہی دیگر سات کا تبادلہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سکریٹری اعلیٰ تعلیم انیتا بھگنگر جین کو فوڈ سیکورٹی اور محکمۂ صحت میں تعینات کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیندر کمار تیواری محترمہ جین کی جگہ لیں گے ۔ چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور نوئیڈا کے سی ای او انوراگ شریواستو کو محکمہ پنچایتی راج کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، جبکہ صحت اور خاندان کی فلاح و بہبودکے چیف سکریٹری پرشانت ترویدی کو محکمہ آیوش کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ڈاکٹر رام منوہر لوہیا لاء یونیورسٹی کے رجسٹرار یشونت راؤ کو مرادباد ڈیویژن کا کمشنر بنایا گیا ہے ۔ محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیوڈی)کی اسپیشل سکریٹری پریتی شکلا کو ثانوی تعلیم کا سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ اضافی ڈائریکٹر (انتظامیہ) ایس جی پی جی آئی ایم ایس جے شنکر نارلیکر کومحکمہ آیوش کا سکریٹری مقرر کیاگیا ہے ۔ محترمہ سی اندومتی خواتین کے فلاح و بہبود کے محکمے کی اسپیشل سکریٹری بنائی گئی ہیں۔ اسپیشل سکریٹری شہری ترقیات مہیندر کمار محکمہ پنچایتی راج کے سکریٹری ہوں گے ۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر محکمہ خواتین کی فلاح و بہبود محترمہ وندنا ورما سے چارج واپس لے کر انہیں ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ جمعرات کو جاری حکمنامے میں متعلقہ افسران سے کہا گیا ہے کہ محترمہ ورما کو ان کے منصب سے فوراً ہٹا دیا جائے ورنہ اسے بد انتظامی سمجھا جائے گا۔