گورکھپور: اترپردیش میں لگاتار دوسری بار وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو الیکشن کے بعد پہلی بار گورکھپور میں عوامی دربار لگا کر لوگوں کے مسائل کو سنا۔ اس دوران انہوں نے 95لوگوں کے مسائل سن کر ان کے فورا حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔ ملاقات میں مقامی باشندہ انوپ گپتا نے وزیر اعلی کو اپنے تین سال کے بیٹے شریانش گپتا کی کڈنی کی پریشانی کے بارے میں آگاہ کیا۔ یوگی نے ڈیم ایم کو بچے کی فورا مکمل علاج کا انتظام کرنے کو کہا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں اس سے پہلے دسمبر 2021میں جتنا دربار لگایا تھا۔ یوگی نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ عوام کے مسائل کو اپنے دفاتر میں پوری سنجیدگی کے ساتھ سنیں اور اس کا حل بہتر ڈھنگ سے وقت کے اندر کرائیں۔انہوں نے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاز مین سے وابستہ معاملے کے تصفیہ میں پولیس کا بھی تعاون لیں۔