سون بھدر: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو سون بھدر ضلع میں زیر تعمیر میڈیکل کالج کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ اپنے طے شدہ پروگرام سے آدھا گھنٹہ پہلے سون بھدر پہنچ گئے ۔ انہوں نے سب سے پہلے میڈیکل کالج کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کو دیکھا۔ اس دوران انہوں نے زیر تعمیر میڈیکل کالج کے ہر حصے کا بغور معائنہ کیا اور ایگزیکٹو باڈی کے افسران کو ہدایات دیتے رہے ۔ واضح رہے کہ ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج پروجیکٹ کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں میڈیکل کالجوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں سون بھدر کے ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع ضلع اسپتال کو اپ گریڈ کرکے میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ تعمیراتی کام کو جنگی بنیادوں پر کرواتے ہوئے وزیراعلیٰ نے میڈیکل کالج کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اگلے تعلیمی سیشن سے اس کا کام شروع کیا جا سکے ۔ اس کے بعد سی ایم یوگی نے بی جے پی کی بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بائیک ریلی کے ذریعہ بی جے پی کارکن مودی حکومت کے نو سالہ دور کی کامیابیوں کو عوام کے درمیان رکھیں گے ۔