یوگی کا کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ

   

لکھنؤ : اترپردیش کے کارگذار وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے منتخب کئے جانے کے بعد قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ یوگی نے اپنے سابقہ میعاد کار میں ایم ایل سی کی حیثیت سے وزیر اعلی کے امور کو انجام دیا تھا۔قانون ساز کونسل کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر راجیش سنگھ کی جانب سے پیر کی دیر رات جاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔