نئی دہلی : بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد نے یوپی کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کہا ہے کہ اُنھوں نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آزاد نے این ڈی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ وہ یوگی کو جیتنے نہیں دیں گے چاہئے کچھ ہوجائے ۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اپوزیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ یوگی کے خلاف اُن کا ساتھ دیا جائے ۔ یوگی نے ساڑھے چار سال میں عوام کو کافی پریشان کردیا ہے ۔ آزاد نے مایاوتی کی بی ایس پی کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اشارہ دیا ہے ۔