لکھنو: لوک سبھا انتخابات کی مہم زوروں پر ہے۔ انتخابی مہم کے دوران اترپردیش کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک بیان اب خبروں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا نام ایسا ہیکہ بار بار بولتے ہوئے بھی سوچنا پڑتا ہے۔ اس کا نام لینے سے منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔ چونکہ وہ فیروزآباد میں تقریر کر رہے تھے، لہٰذا یہی مانا جارہا ہیکہ فیروز آباد کا نام بدلنے کا اشارہ ہے۔
چھتیس گڑھ میں 8 ماؤنواز ڈھیر
بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور کے پیڈیا جنگل میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان شدید تصادم میں آٹھ نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ جنگل میں موجود کئی بڑے نکسلیوں کو فوجیوں نے گھیر لیا ہے۔ فریقین کے درمیان وقفے وقفہ سے جھڑپیں جاری ہیں۔ نکسلیوں کی نعشیں اور ہتھیار موقع سے برآمد ہوئے ہیں۔ تین اضلاع کے سپاہی نکسل مخالف آپریشن پر ہیں۔