یوگی کو ڈی این اے ٹسٹ کرانے اکھلیش کا چیلنج

   

کانپور: سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو جمعرات کو سابق ایم پی راجہ رامپال کے بیٹے اور بہو کو آشیرواد دینے پہنچے۔ اس دوران اکھلیش یادو نے نسیم سولنکی سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ضمنی انتخاب میں سیسمؤ سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت اور سی ایم یوگی پر سخت نشانہ لگایا۔اکھلیش نے کہا، ‘مجھے نہیں معلوم کہ وزیر اعلیٰ کتنی سائنس جانتے ہیں اور انہوں نے کتنی بیالوجی کی تعلیم حاصل کی ہے۔