یوگی کیخلاف احتجاج کرنیوالی پوجا ایس پی امیدوار

,

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ : چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو سیاہ جھنڈیاں دکھانا اور اس کے بعد گرفتاری جسے 25 سالہ پوجا شکلا نے ’’جمہوری احتجاج ‘‘ قرار دیا ، اس نے ان کیلئے باقاعدہ سیاست کی راہیں کھول دی ہیں ۔ پوجا اب لکھنؤ سے سماج وادی پارٹی امیدوار ہے اور اترپردیش اسمبلی چناؤ میں وہ سب سے کم عمر امیدواروں میں سے ہے ۔ چیف منسٹر یوگی کے قافلہ کے مقابل احتجاج کا واقعہ جون 2017 ء میں پیش آیا تھا جس نے پوجا کو نمایاں طور پر شہرت دلائی ۔