یوگی کی پہلی کابینہ توسیع میں4نئے وزراء نے حلف لیا

   

لکھنؤ: ایک طویل انتظار کے بعد یوگی کی قیادت والی یوپی حکومت کی پہلی کابینی توسیع میں 4نئے وزراء نے منگل کو حلف لیا۔گورنر آنندی بین پٹیل نے راج بھون کے گاندھی آڈیٹوریم میں منعقد حلف برداری تقریب میں نئے وزراء کو حلف دلایا۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک اور دیگر وزراء موجود تھے ۔