یوگی کے آبائی ضلع میں ہی خواتین نظرانداز :پرینکاگاندھی

   

لکھنؤ:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کی اور الزام لگایا ہے کہ مشن شکتی کی تشہیر کے نام پر کروڑہا روپئے صرف کرنے والی حکومت کے سربراہ یوگی کے آبائی ضلع میں ہی خواتین محرومیت کا شکار ہیں۔پرینکا نے فیس بک پوسٹ پر میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’یوپی کے وزیر اعلی کے آبائی علاقے سے آئی خبر پڑھ کر آپ کو اندازہ لگ جائے گا کہ جس سسٹم نے ابھی کچھ دنوں پہلے ہی خواتین کی سیکوریٹی کے سلسلے میں چلائی گئے ‘مشن شکتی’کے نام پر جھوٹی تشہیر میں کروڑوں روپئے خرچ کئے ۔ وہ سسٹم زمینی سطح پر خواتین کی سیکورٹی میں ناکام ہے۔ گورکھپور میں گذشتہ دنوں 12سے زیادہ لڑکیوں کی موت کے معاملے سامنے آئے ۔انہوں نے لکھا’اترپردیش میں خواتین کے خلاف ہر دن اوسطا 165جرائم پیشہ واردات ہوتی ہیں۔