یوگی کے او ایس ڈی موتی لال سنگھ کی سڑک حادثے میں موت

   

بستی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خصوصی ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے طور پر گورکھپور میں واقع چیف منسٹر کیمپ آفس میں تعینات سابق پی سی ایس افسر موتی لال سنگھ کی دیر رات گئے بستی ضلع میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔اس حادثے میں ان کی بیوی اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔