یوگی کے بجٹ سے عوامی مسئلوں کا حل غائب :پرینکا

   

نئی دہلی،19فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے بجٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہیکہ بجٹ تو آگیا ہے لیکن اس میں لوگوں اور خصوصاً کسانوں کے مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے ۔گاندھی نے چہارشنبہ کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ، اترپردیش حکومت کا بجٹ آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف بجٹ لیکر آئی ہے اور اس میں ریاست کے کسانوں سے جڑے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیاہے ۔انہوں نے ٹوئیٹ کر کے کہا ’’کے کسانوں کے آوارہ جانوروں مسئلے کا حل اس میں سے غائب ہے۔ گنے کی باقی ادائیگی غائب ہے ،کسانوں کی فصل کی نقصان کا معاوضہ غائب ہے ،کسانوں کی فصل کی قیمت کی بات غائب ہے‘‘ ۔