یوگی کے دست راست و ہندوتوا لیڈر ایس پی میں شامل

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے دست راست سمجھے جانے والے ہندو واہنی کے سابق سربراہ سنیل سنگھ ہفتہ کو بی جے پی سے ہندو واہنی کے سابق سربراہ سنیل سنگھ ہفتہ کو بی جے پی سے مستعفی ہوتے ہوئے سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سنیل سنگھ ایک طویل عرصہ تک اور کم سے کم تین سال قبل یوگی ادتیہ ناتھ کے چیف منسٹر اترپردیش کے عہدہ پر فائز ہونے تک بھی ان کے انتہائی قریبی رفیق کار اور دست راست سمجھے جاتے تھے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو اور ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی موجودگی میں سنیل سنگھ کو ایس پی میں شامل کرلیا گیا۔ بہوجن سماج پارٹی کے چند قائدین نے بھی آج ایس پی ہیڈکوارٹرس پہنچ کر اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ادتیہ ناتھ کی طرف سے 2020ء میں قائم کردہ ہندوتوا واہنی کے چند قائدین کے ساتھ سنیل سنگھ کو بھی ڈسپلین شکنی کے الزام کے تحت 2017ء میں ہندو یووا واہنی سے خارج کردیا گیا تھا۔ اکھیلیش یادو نے سنیل سنگھ کو اپنی پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت چند دن کی مہمان ہے ۔ یوگی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔