لکھنوں /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے آج چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے اُن کے سونبھدرا کے دورہ میں مزاحمت کرنے کا مزاخ اُڑاتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو اپنے فرائض اچھی طرح جان لینے چاہئیں ۔ دس گونڈ قبائلی گولی مارکر ضلع چنار میں موت کا نشانہ بنائے گئے تھے ۔ اس کے ایک دن بعد بھی پرینکا گاندھی کو سونبدھرا کا دورہ کرنے سے روکنے کیلئے یوگی حکومت نے گرفتار کرلیا تھا ۔ اتوار کے دن پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ وہ چیف منسٹر یو پی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے اپنے دورہ سونبھدرا میں مذاہمت کا خیرمقدم کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ اس میں تاخیر ہوجائے لیکن متاثرہ افراد کا ساتھ دینا حکومت کا فرض ہے اور ہر ایک کو اپنے فرائض سے اچھی طرح واقف ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کی ایک طویل عرصہ سے منتظر ہیں اور امید کرتی ہیں کہ امبھا کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔ جو طویل عرصہ سے انصاف سے محروم ہیں ۔ پرینکا گاندھی آج نئی دہلی واپس ہوگئیں ۔
ممبئی کی عمارت میں آتشزدگی ، ایک ہلاک
ممبئی /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں جو تاج محل پیالیس ہوٹل سے متصل ہے دوپہر سے کچھ دیر بعد آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک 54 سالہ شیام ائیر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دیگر 14 افراد کو آتش فرو محکمہ کے عملے نے بچا لیا ۔ تاہم انہیں علاج کیلئے قریبی دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ آتشزدگی کی وجہ ہنوز یقینی طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔