میاچ کے دوران تماشائی نے اسٹیڈیم میں لڑکی کو پرپوز کردیا
واشنگٹن ۔31؍اگست ( ایجنسیز)یو ایس اوپن ٹینس میں بیلاروسی کھلاڑی سبالانکا اور کینیڈین کھلاڑی لیلیٰ فرنانڈیز کے میچ کے دوران ایک لڑکے نے اسٹیڈیم میں لڑکی کو پرپوز کر کے لمحہ یادگار بنا دیا۔اس غیر متوقع لمحے پر اسٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا اور شائقین نے اس موقع کو خوب انجوائے کرتے ہوئے منظر کیمرے میں محفوظ کیا۔میچ کے بعد بیلاروسی کھلاڑی سبالانکا نے کہا کہ دورانِ کھیل انہوں نے پہلی بار ایسا خوشگوار واقعہ دیکھا، یہ واقعی خوبصورت لمحات تھے مگر ان کا فوکس گیم پر ہی رہا۔ٹینس کھلاڑی سبالانکا نے جوڑے کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی۔اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی تالیاں بجا کر ان کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔