یو این آر ڈبلیو اے فنڈنگالسیسی اورگٹیرس کا تبادلہ خیال

   

قاہرہ: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور یو این سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے پیر کو فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو فنڈز جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ السیسی نے کہا کہ فون پر بات چیت کے دوران انہوں نے جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں لوگوں کو امداد اور ریلیف فراہم کرنے میں اقوام متحدہ اور اس کی مختلف تنظیموں کے اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق السیسی اور گٹیرس نے کہا کہ یواین آرڈبلیو اے کو فنڈنگ جاری رکھنے سے ایجنسی کو اپنے انسانی کردار کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔