نئی دہلی۔ یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے سابق ملازم محمد آصف علی کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے دہلی کے ایک خانگی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 52 برس تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو بچے اور والدین ہیں۔ فیملی کے ذرائع کے مطابق فروری میں دماغ میں پس جمع ہونے کی وجہ سے آپریشن ہوا تھا اور اس آپریشن کے بعد بھی دماغ کا دوسرا آپریشن ہوا۔
