یو این جی اے کے اجلاس میں بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی امید : جانسن

   

نیویارک ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس ماہ کے اواخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی امید ظاہر کی ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔ ایک سفارتی ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ یہ میٹنگ وائٹ ہاؤس میں ہونے کی توقع ہے لیکن یہ سو فیصد یقینی طورپر نہیں کہا جا سکتا۔ یو این جی اے کا 76 واں اجلاس 14 ستمبر سے شروع ہونے جارہا ہے ۔ اعلیٰ سطحی اجلاس 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔ دا ٹائمز نے کہا کہ کے چار روزہ دورے کے دوران ان کی امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات ہونے کی توقع ہے ۔ مسٹرجانسن واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کوبہتربنانے کی کوشش کریں گے ۔