یو این قرارداد سے متعلق حماس کی حمایت ’امید افزا‘ : بلنکن

   

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں سیز فائر کے لئے پیش کردہ امریکی منصوبے کے بارے میں حماس کی حمایت ’امید افزا ہے‘۔ رائٹرز نے اعلیٰ ترین امریکی سفارت کار کے حوالے سے منگل کے روز بتایا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت کا موقف سب سے اہم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فائر بندی کے بعد کے منصوبوں پر آج دوپہر مذاکرات ہوں گے، جو انٹونی کے بقول اگلے دو دنوں تک جاری رہیں گے۔ ہمیں اپنے پلان تیار رکھنے چاہیں۔