یو این ویمنس ایجنسی کیلئے انڈیا کا خطیر رقمی عطیہ

   

اقوام متحدہ : ہندوستان نے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے صنفی مساوات اور خواتین کو باہمت بنانے کی مد میں تین لاکھ ڈالرس کا عطیہ دیا ہے جس کی ستائش کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے ہندوستان کے خطیر رقمی عطیہ کا تذکرہ کیا۔ اس سلسلہ میں ا قوام متحدہ کی معاون سکریٹری جنرل اور ڈپٹی ڈائرکٹر برائے یو این ویمن انیتابھاٹیہ نے مذکورہ خطیر رقمی عطیہ کیلئے ہندوستان سے اظہارتشکر کیا اور کہا کہ اس عطیہ سے خواتین اور لڑکیوں کی طرز زندگی میں بہتری آئے گی اور انہیں بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔