یو این کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان

   

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دیے جانے کا امکان ہے ۔میڈیاکے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنرل اسمبلی میں جمعہ کو قرارداد پیش کی۔ اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کرچکے ہیں۔فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکہ نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردی تھی، امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔اقوام متحدہ کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ سنڈی میک کین کے مطابق غزہ کے موجودہ حالات کو دیکھنا بہت مشکل ہے اور سننا اس سے زیادہ دشوار ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ جنگ کے بعد سے وہاں وحشت کا ماحول ہے ، ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہر ممکن حد تک کشیدگی کم کرکے جنگ بندی کا معاہدہ کرواسکیں۔