یو اے ای اور انٹرنیشل ریڈ کراس کمیٹی کے درمیان معاہدہ

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ریڈ کراس کی اس کمیٹی کا دفتر ابوظہبی میں بھی کھل سکے گا۔معاہدے پر دستخط آئی سی آر سی پریزیڈنٹ پیٹ موریر اور وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کیے۔ معاہدے کا مقصد یو اے ای اور آئی سی آر سی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔آئی سی آر سی پریزیڈنٹ موریر نے کہا “متحدہ عرب امارات آئی سی آر سی کا کلیدی پاٹنر ہے اور اس کا کردار بہت اہم ہے۔ آئی سی آر سی کے دفتر کا متحدہ عرب امارات میں قیام ، ہمارے قریبی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔ ہم اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یو اے ای کو ڈونر گروپ کے طور پر رکھنے پر آئی سی آر سی کو فخر ہے۔ ہم بحرانوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا آئی سی آر سی کا نیا دفتر امدادی کاموں اور ضرورت مندوں تک پہنچنے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے مطلوبہ اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گا۔