یو اے ای: برطانوی شہری اچانک راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

   

Ferty9 Clinic

دبئی: برطانوی شہری نے متحدہ عرب امارات میں دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے، شہری نے ڈی ڈی ایف سے ٹکٹ لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شخص نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئی لاٹری سے دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔ دبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی میں لاٹری کی رقم جیتنے والا شخص برطانیہ کا رہائشی ہے۔جس نے پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے کیلئے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا ٹکٹ خریدا تھا ۔