دوبئی : متحدہ عرب امارات نے کارپوریشن اداروں اور بزنس سے حاصل ہونے والے نفع پر یکم جون 2023 ء سے نیا فیڈرل ٹیکس شروع کیا ہے ۔ 3 لاکھ 75 ہزار درہم یا اُس سے زائد نفع حاصل کرنے والی کمپنیوں پر 9 فیصد کارپوریٹ ٹیکس لگایا جائے گا ۔ یو اے ای کا یہ کارپوریٹ ٹیکس عالمی سطح پر دیکھا جائے تو اقل ترین ٹیکس میں سے ہوگا ۔ نئے ٹیکس کے تحت تارکین وطن ، بیرونی افراد ، فری لانسرز اور دیگر شہریوں کا احاطہ ہوگا ۔ یعنی تارکین وطن بھی نئے ٹیکس سے متاثر ہوں گے ۔