یو اے ای میں آن لائن شادیوں کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں آن لائن میریج سرویس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کے ذریعہ شادی کے جوڑوں کو کورونا وائرس پابندیوں کے درمیان بھی نکاح کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یو اے ای نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں ۔ اس وائرس نے دنیا بھر میں ایک لاکھ افراد کو لقمہ بنادیا ہے ۔ دوبئی کی وزارت انصاف نے کہا کہ شہری اور غیرمقیم افراد آن لائن شادی تقریب کیلئے تاریخ طئے کرسکتے ہیں ۔ اپنے ضروری کاغذات کی تکمیل کے بعد قاضی کے ساتھ ویڈیو لینک کے ذریعہ نکاح پڑھایا جاسکتا ہے ۔ طریقہ یہ ہوگا کہ قاضی دولہا دلہن کی شناخت کی توثیق کرتے ہوئے نکاح انجام دے ۔ یہ سرویس عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے شروع کی گئی ہے ۔