ابوظہبی : دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عید الفطر کے موقع پر متعدد آئمہ، مبلغین اورمذہبی محققین کوگولڈن ویزا دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عید الفطر کے موقع پر متعدد آئمہ، مبلغین اورمذہبی محققین کوگولڈن ویزا دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدراوروزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پرکیا گیا۔ امارات کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ جن لوگوں کوگولڈن ویزا سے نوازا گیا ہیان میں آئمہ،مؤذن، مبلغین، مفتی اورمذہبی محققین شامل ہیں جنہوں نے دبئی میں اپنے کام کے 20 سال مکمل کر لیے ہیں، انہیں رواداری کی اقدار کو پھیلانے میں ان کی کوششوں کی تعریف کے صلے میں ’مالی اعزاز‘ بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھاریٹی برائے شناخت، قومیت،کسٹمز اورپورٹ سیکیورٹی نے گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک نئی جامع سروس کا اعلان کیا ہے ون ٹچ گولڈن ویزا سروس کو متعلقہ افراد کے لیے گولڈن ویزا کے حصول کے عمل کوآسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔