یو اے ای میں غیر مسلم جوڑے کو پہلامیرج لائسنس جاری

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے ایک غیر مسلم جوڑے کیلئے اپنا پہلا سیول میرج لائسنس جاری کردیا، لائسنس جاری کرنے کی وجہ علاقائی حریفوں پر اپنی برتری برقرار رکھنے کی خواہش ہے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تقریباً ایک کروڑ میں سے 90 فیصد آبادی غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے، یو اے ای ایک بڑے قدامت پسند خطہ میں خود کو جدید بنانے والی قوت کے طور پر پیش کرنے کیلئے اپنے قوانین میں ترمیم کر رہا ہے۔میڈیا نے کہا کہ اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں کینیڈا کے جوڑے نے پہلی بار غیر مسلموں کی ذاتی حیثیت سے متعلق ایک نئے قانون کے تحت شادی کی۔یہ اقدام ’دنیا بھر سے مہارتوں اور تجربے کیلئے معروف منزل کے طور پر ابوظہبی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں معاون ہے‘۔مشرق وسطیٰ اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی جائے پیدائش ہے جہاں سول میرج غیر معمولی ہے اور یہاں عام طور پر تین توحیدی عقائد میں سے ایک کی مذہبی اتھارٹی کے تحت شادی کی جاتی ہے۔