واشنگٹن :متحدہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے وقت اس سے تعاون کرنے والی سی آئی اے کے ماتحت فرائض ادا کرنے والے افغان فوجی متحدہ عرب امارات میں تا حال امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزے جاری کیے جانے کے منتظر ہیں۔نیو یارک ٹائمز کی اطلاع کے مطابق ماہ اگست میں شروع ہونے والے انخلا کے عمل کی تکمیل تک افغانستان میں قیام کرنے والے اور یہاں سے سب سے آخر میں روانہ ہونے والے افغان فوجی اور ان کے اہل خانہ ابھی تک امریکہ نہیں جا سکے۔