دبئی، 27 اگست (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یوم ولادت حضرت محمد ﷺ کی مناسبت سے 5 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے باعث عوام کو تین روزہ ویک اینڈ کا فائدہ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے اسلامی مہینے ربیع الاول کا آغاز ہو گیا ہے اور مسلمان اب عید میلاد النبی ﷺ کے جشن کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں، جو اس سال 5 ستمبر جمعہ کو منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے اسلامی مہینے ربیع الاول کا آغاز ہوگیا ہے اور مسلمان اب عید میلاد النبی ﷺ کے جشن کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں، جو اس سال 5 ستمبر جمعہ کو منائی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تمام نجی شعبے کے ملازمین کے لیے جمعہ 5 ستمبر کو یوم ولادت حضرت محمد ﷺ کی مناسبت سے باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہ چھٹی ہجری قمری کے تیسرے مہینے ، ربیع الاول کی 12 تاریخ سے منسلک ہے ۔
زیادہ تر ملازمین تین روزہ ویک اینڈ سے مستفید ہوں گے کیونکہ یہ چھٹی ہفتے اور اتوار کے سرکاری ویک اینڈ کے ساتھ منسلک ہے ۔ سرکاری ملازمین کے لیے بھی تین روزہ تعطیل ہوگی، جبکہ شارجہ کے سرکاری شعبے کے ملازمین کو پہلے سے جمعہ کی چھٹی حاصل ہے ۔ یہ اعلان اس کے بعد کیا گیا جب 23 اگست کو ربیع الاول کے لیے ہلال نظر نہ آیا، جس سے یہ تصدیق ہوئی کہ مہینہ صفر 30 دن کا تھا اور ربیع الاول کا آغاز 25 اگست سے ہوا۔ یوں اس سال یوم ولادت حضرت محمد ﷺ 5 ستمبر کو ہوگا۔ یو اے ای میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے یکساں تعطیلات کی پالیسی نافذ ہے تاکہ تمام ملازمین کو سال بھر مساوی چھٹیاں دی جا سکیں۔ خیال رہے سعودی عرب میں چاند ایک دن قبل دیکھا گیا تھا، اس لیے جشن سعودی عرب کے ساتھ یک وقت نہیں ہوگا۔ اسلامی کیلنڈر چاند کی رویت پر مبنی ہوتا ہے اور ہر مہینے کا آغاز چاند دیکھنے کی کمیٹی کے 29ویں دن کے اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا جاتا ہے ۔ دریں اثناء پاکستان کی اعلیٰ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ 6 ستمبر کو ہوگی اور پاکستانی عوام کو ہفتہ اور اتوار کی بنیاد پر دو روزہ چھٹی ملے گی۔ پاکستان میں عید میلاد کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔ جلوس اور تقریبات کے راستوں اور اہم مقامات کو روشنیوں اور بینرز سے سجایا جائے گا تاکہ جشن کی رونق کو دوبالا کیا جا سکے ۔