یو اے ای میں ویکسین لگانے کے عمل میں تیز ی

   

ابوظبی :متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل تیز کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روزانہ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور حکومت مارچ تک آدھی آبادی کو ویکسین لگالینے کیلئے پرعزم ہے۔ اماراتی حکومت نے کہا ہیکہ متحدہ عرب امارات کے تمام شہری اور رہائشی ویکسین مفت وصول کرسکتے ہیں۔