یو اے ای میں کورونا کے 994 نئے کیسز

   

دبئی،23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 994 نئے کیسز آنے سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 27892 ہو گئی ہے ۔یو اے ای کی صحت اورامراض روک تھام کی وزارت نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کے نئے کیسز کئی ممالک کے شہری ہیں ، تمام کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔وزارت کے مطابق ملک میں 1043 وائرس کے مریض مکمل طور ٹھیک ہو گئے ہیں۔ ابھی تک 13798 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔وزارت کی طرف سے چار افراد کی موت کی تصدیق کے بعد ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 241 ہو گئی ہے ۔