دوبئی ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 35 سالہ ہندوستانی نے مبینہ طور پر اپنے مکان میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ راس الخیمہ سٹی میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست کیرالا کے باشندے رینوج رویندرن ایک اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے برسرکار تھا۔ ہفتہ کی شام کو اس کے کمرے میں رہنے والے ایک ساتھی نے رویندرن کو مردہ پایا۔ رویندرن کی نعش کے قریب پائے گئے خودکش نوٹ میں اس نے اپنی مسلسل گرتی ہوئی صحت کو خودکشی کی وجہ بتایا۔ بہرحال پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔