یو اے ای نے اپنا سفیر واپس بلا لیا

   

بیروت۔ لبنانی وزیر اطلاعات کے حوثی باغیوں کی حمایت میں بیان پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور اماراتی شہریوں کو بھی لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ واضح رہے کہ لبنانی وزیر اطلاعات نے یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مداخلت کو جارحانہ قرار دیا تھا۔ لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان کے بعد گذشتہ روز سعودی عرب نے لبنان کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے کر لبنان سے ہر قسم کی درآمدات کو روک دیا تھا۔ دوسری جانب بحرین اور کویت نے بھی لبنان کے سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔