یو اے ای پر یمن میں باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام

   

واشنگٹن، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے انسانی حقوق کے گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مغربی ممالک سے ہتھیار لیکر یمن میں باغیوں کوفراہم کر رہا ہے ۔ان باغییوں پر ‘ بلیک سائٹس’ چلانے کا الزام لگایا گیا ہے جہاں مشتبہ افراد کو پانی میں غرق کیا جاتا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ایمنسٹی نے چہارشنبہ کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی ۔ پریس ریلیز کے مطابق، متحدہ عرب امارات یمن کے ان جنگجووں کو ہتھیاروں کے علاوہ مالی مدد اور تربیت بھی فراہم کر رہا ہے ۔یمن کے جنگجوؤں کے ذریعہ استعمال ہونے والے ہتھیاروں میں امریکی ساخت کی بھاری مشین گن، بیلجیم اور سربیا کی بنی ہلکی مشین گن اور سنگاپور کے 120 ملی میٹر مورٹار نظام شامل ہے ۔واضح رہے کہ یو اے ای یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ لڑنے والے سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج کا اہم رکن اہم ہے ۔ سعودی اتحادی اتحادی فوج یمن کی خانہ جنگی میں صدر عبدالرب منصور ہادی کی حکومت کی حمایت کرتی ہے ۔