یو اے ای کابینہ میں 5 سالہ ہمہ جہتی ٹورسٹ ویزا کو منظوری

,

   

٭ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے پانچ سالہ ہمہ جہتی سیاحتی ویزے کو منظوری دی ہے۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشدالمکتوم جو امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم ہونے کے علاوہ دوبئی کے حکمراں بھی ہیں، نے ٹوئٹر پر نئے ویزا سسٹم کا اعلان کیا جس کا اطلاق ہر ملک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں پر ہوگا جس کا مقصد امارات کو ایک بہترین اور پسندیدہ سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا ہے۔