دبئی : امارت ابوظبی نے 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن سے قبل61 سو سے زیادہ شہریوں میں مکان یا زمین خرید کرنے کے لیے یا قرضے کی شکل میں سات ارب 20 کروڑ درہم (2 ارب ڈالر)کی رقوم تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ ’’مکانات کے فوائد کے تیسرے پیکج کے تحت اس سال کے دوران میں کل7.2 ارب درہم کی رقوم تقسیم کی گئی ہیں۔یہ اقدام یو اے ای کے شہریوں کے سماجی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے امارت کی قیادت کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔